Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملاوی کے نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ

Now Reading:

ملاوی کے نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ

ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما اور نو دیگر افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔

ملاوی ڈیفنس فورس کا طیارہ پیر کی صبح دارالحکومت لیلونگوے سے روانہ ہونے کے بعد ریڈار سے غائب ہوگیا، ایوی ایشن حکام کی جانب سے طیارے سے رابطہ نہ ہونے پر صدر نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق طیارے کو مقامی وقت کے مطابق 10:00 بجے کے بعد ملک کے شمال میں واقع مزوزو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔

طیارے میں سوار دیگر مسافروں میں نائب صدر ساؤلوس چلیما کی اہلیہ مریم اور ان کی یونائیٹڈ ٹرانسفارمیشن موومنٹ (یو ٹی ایم) پارٹی کے متعدد عہدیدار شامل ہیں۔

ڈیفنس فورس کے کمانڈر کی جانب سے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس جانے والی اپنی طے شدہ پرواز منسوخ کر دی۔

Advertisement

صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حقائق سامنے آنے کے بعد عوام کو صورتحال کے بارے میں کسی بھی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

جنرل ویلنٹینو فیری نے چکویرا کو بتایا کہ طیارے کی گمشدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ملاوی کے وزیر اطلاعات موسیٰ کنکویو نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طیارے کی تلاش کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری ہیں۔

نائب صدر ساؤلوس چلیما کابینہ کے سابق وزیر رالف کسمبرا کی تدفین میں حکومت کی نمائندگی کرنے جارہے تھے، جن کا تین روز قبل انتقال ہو گیا تھا۔

51 سالہ ساؤلوس چلیما سنہ 2014 سے جنوبی افریقی ملک کے نائب صدر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر