سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب
کراچی: سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آج کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب ہونے جارہی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی جب کہ یہ تقریب محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے ہونے جا رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لئے ہاؤسنگ پروجیکٹ کو دی جائے گی، اقدام کا مقصد قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنا ہے۔
سینئر وزیر کہتے ہیں کہ یہ نیلامی، سرمایہ کاری اور ایک اہم انسانی مقصد میں حصہ ڈالنے کا موقع دونوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
