Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچےکے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدرآصف زرداری

Now Reading:

ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچےکے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدرآصف زرداری
صدر آصف زرداری

ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچےکے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدرآصف زرداری

سکھرمیں صدرمملکت آصف زرداری کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر نے کہا کہ  ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچے کے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے۔ 

سندھ میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کے دوران صدرمملکت نے کہا کہ گھناؤنے جرائم میں ملوث کٹرمجرموں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، چھوٹے جرائم میں ملوث افرادکی بحالی کرکے کارآمد شہری بنانا چاہئے۔

صدرمملکت نے کچے کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتربنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ  کچے میں سڑکیں، صحت وتعلیم کے ڈھانچے کوترجیحی بنیادوں پربہتربنایا جائے، کچے کےعلاقے کے قبائلی سرداروں پرمشتمل ایک قومی جرگہ بلایا جائے۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ جرگہ علاقے میں امن کیلئے مقامی آبادی سے مذاکرات کرے گا، قومی جرگہ جرائم کی روک تھام کے لیےکردارادا کرے گا، قومی جرگہ علاقے کوہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے بھی کردارادا کرے گا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی سرگرمیوں میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، گزشتہ 2 ماہ کے دوران شاہراہوں سےمتعلق کوئی جرم رپورٹ نہیں ہوا، آپریشنز، اسمارٹ کیمروں کی تنصیب سے جرائم پرقابو پانے میں مدد ملی، کیمروں کی مدد سے مجرموں اورمعاونین کی شناخت اورگرفتاری میں مدد ملی۔

Advertisement

ڈی جی رینجرزنے بتایا کہ سندھ پولیس اوررینجرزکی جانب سے 133 مشترکہ آپریشنزکیے گئے، آپریشنزمیں سیکڑوں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکیا، کچے کے مختلف علاقوں میں اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ پولیس کوجدید آلات، ہتھیار، لاجسٹکس فراہم کرکے استعداد کاربڑھائی جائے، سندھ پولیس میں خواتین کی شمولیت کیلئے انکی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، سندھ پولیس کے شہدا کے خاندانوں وبچوں کی فلاح وبہبودکویقینی بنایا جائے۔

صدرمملکت کی زیرصدارت اجلاس کےدوران اہم فیصلے کیے گئے، سنگین جرائم میں ملوث افراد سرینڈرکرینگے تونرمی برتی جائیگی۔ آج سے ہی کچے میں آپریشن شروع کرنےکے احکامات جاری۔

اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں کہا گیا کہ تمام وسائل سندھ حکومت ادا کریگی، پولیس اوررینجرزمشترکہ آپریشن کرینگے۔

صدرمملکت نے کہا کہ پولیس کوجدیدآلات، ہتھیارفوری طورپرمہیا کیے جائیں، انھوں نے سندھ پولیس کی تنخواہوں اورمراعات میں فوری اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 12.7 مشین گنزاورڈی ایم آررائفل فوری طورپرمہیاکی جائیں۔

کراچی کےسیف سٹی منصوبے جلدازجلدمکمل کرنے کا حکم بھی دیا گیا اورتمام گرفتارجرائم پیشہ افراد کوجی پی آر ڈیوائسز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر