Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف 2 جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف 2 جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے
وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف 2 جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 2 جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک کے دورہ پر روانہ ہونگے،  وزیراعظم کا دو ملکی دورہ 3 روزہ ہوگا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعطم کے ہمراہ ایک وفد بھی وسطی ایشیائی ممالک پہنچے گا، وزیراعظم دورہ سنٹرل ایشیا کے پہلے حصے میں دو جولائی کو تاجکستان پہنچیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دورہ تاجکستان تاجک صدر امام علی رحمانوو کی دعوت پر کررہے ہیں،  دورے میں وزیراعظم شہبازشریف کی سراج الدین مہرالدین سے بھی ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وہ دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے بھی ملاقات کریں گے. ملاقاتوں میں افغانستان کی صورتحال,، باہمی منسلکی اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا، تاجک رہنماوں سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور تاجکستان دونوں ممالک کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور افغان سرزمین کا دہشت گردی کےلیے استعمال دونوں ممالک کے لیے درد سر ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف دورہ وسطی ایشیاء کے دوسرے حصے میں قازقستان جائنگے، وزیراعظم کا دورہ قازقستان 2 روزہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ قازقستان میں 3 اور 4 جولائی کو آستانہ میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ, روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت متعدد عالمی راہنما شرکت کریں گے،  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت مشکوک ہے، ایس سی او سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم شہباز شریف کی روسی و چینی صدور سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Advertisement

وہ آستانہ میں دیگر ممالک کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ قاقستان میں شہباز شریف قازق صدر قاسم جمارت توکائیو اور وزیر خارجہ مرات نورتلیو سے بھی ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر