Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوہاٹ میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

Now Reading:

کوہاٹ میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی
کوہاٹ میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوہاٹ میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوہاٹ : ہنگو روڈ پر پرچاؤ بانڈہ کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں ہنگو روڈ پر پرچاؤ بانڈہ کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مسافر کوچ کے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ایمرجسنی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی تشویشناک حالت میں انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کے فوت ہونے کی تصدیق کی۔

Advertisement

ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے میں واجد حسین اور نوردل خان جاں بحق ہوئے جب کہ زخمیوں کی شناخت سمیع اللہ، امجد اور زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری فی الفور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، واقعہ ذاتی عداوت کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر