Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنقید برائے تنقید پر نہ میری جماعت اور نہ ہی میں یقین رکھتی ہوں، شازیہ مری

Now Reading:

تنقید برائے تنقید پر نہ میری جماعت اور نہ ہی میں یقین رکھتی ہوں، شازیہ مری
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی پی

تنقید برائے تنقید پر نہ میری جماعت اور نہ ہی میں یقین رکھتی ہوں، شازیہ مری

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تنقید برائے تنقید پر نہ میری جماعت اور نہ ہی میں یقین رکھتی ہوں، آصف زرداری کے سیاسی تجربے سے حکومت کوفائدہ اٹھاناچاہیے۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلرپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ میں اپنے گاؤں کی بات کروں وہاں وولٹیج اتنا کم آتا ہے، میرے گاؤں میں بجلی سے کوئی چیزچل نہیں سکتی، جل سکتی ہے، لوڈشیڈنگ کی پورے پاکستان سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

شازیہ مری نے کے کہا کہ ملک سے بے جا سبسڈیزکوختم کیاجائے، لوڈشیڈنگ نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، منسٹرصاحب کی خوبصورت اسٹیٹمنٹ سے ہماری بجلی نہیں آتی، تنقید برائے تنقید پرنہ میری جماعت اور نہ ہی میں یقین رکھتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ہم منسٹر صاحب پرتنقید نہیں اصلاح کررہے ہیں، منسٹر صاحب کہتے ہیں کہیں پربھی 10 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے، یہ انکی خواہش ہوگی لیکن سندھ کی بات کریں تو20 گھنٹے کی لودشیڈنگ ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ سندھ حکومت یونیورسیٹزکیلئے رکھے گئے فنڈ کو30ارب کرنےجارہی ہے، آصف زرداری نے اپنی تقریرمیں بہت اہم گفتگوکی، آصف زرداری کے سیاسی تجربے سے حکومت کوفائدہ اٹھاناچاہیے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ایک مسئلہ جو عوام کیلئے اذیت بنا ہوا ہے لوڈشیڈنگ ہے، 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے زندگی عذاب کردی ہے، حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے، صدرمملکت کہتے ہیں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیناچاہیے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ بڑے بڑے لوگوں کو ریلیف کے بجائے متوسط طبقےکودیناچاہیے، پی پی پارلیمنٹیرینزکی بجٹ سے پہلے منگل کومیٹنگ ہے، بجٹ آنے والاہے، وفاق اور صوبوں کوبیٹھ کرپلان بنانا چاہیے، آصف زرداری کی سیاسی بصیرت سے حکومت کوفائدہ اٹھاناچاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر