
امریکہ کا بھارت میں مذہبی آزادی کے مسائل پر تشویش کا اظہار
امریکہ نے بھارت میں مذہبی آزادی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر سالانہ رپورٹ جاری کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت میں مسلم اور مسیحی برادری کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں مسیحیوں اور مسلمانوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر پابندی کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔بھارت میں اقلیتی گروہوں کے اراکین کو جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر ہراساں کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں مسیحی برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا، بی جے پی کے اراکین کے اقدامات اور بیانات حکومتی عہدیداروں کے مثبت بیانات سے متصادم رہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کو اقلیتی گروپوں کے خلاف تشدد کے ذمہ داروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News