Advertisement
Advertisement
Advertisement

نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فی صد ٹیکس کی منظوری

Now Reading:

نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فی صد ٹیکس کی منظوری

وفاقی حکومت نے فان فائلز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فی صد ودہولدنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ٹیکس تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں تنخواہ کے سلیب کو کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویزکی منظوری دی گئی۔

یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو اجلاس میں مسترد کر دیا گیا۔

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نان فائلرز کے فون اورانٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلئے نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی گئی، اس حوالے سے اینیٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اجلاس میں سیاستدانوں کا ڈیٹا نادرا کو دینے کی تجویزمسترد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ فنانس بل میں پراپرٹی کی خریداری پرلیٹ فائلر کی شق متعارف کروائی، لیٹ فائلرز کا ٹیکس ریٹ فائلر، نان فائلر کے درمیان رکھا ہے، افراد پراپرٹی کی خریداری کے موقع پر صرف ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ لیٹ فائلر پر ٹیکس نان فائلر کے برابرہونا چاہیے۔ سینٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ فائلرز پر مہربانی کریں اورنان فائلر پر ٹیکس بڑھائیں۔

سینیٹر منظور کاکٹر کا کہنا تھا کہ پراپرٹی پر ٹیکس نہ بڑھائیں، کمیٹی نے پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مؤخر کردی۔

Advertisement

کمیٹی نے فاٹا اور پاٹا کیلئے ٹیکس استثنیٰ 1 سال کیلئے بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی، چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں اس پر بہت بحث ہوئی ہے، ہم نے بہت مخالفت کی تاہم کابینہ نے بات نہیں مانی۔

سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ آئی ایم ایف نے کیا کہا تھا اس پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ضم اضلاع کو ٹیکس استثنیٰ دینے کی مخالفت کی تھی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ پورے ملک کی انڈسٹری کو فاٹا پاٹا کے مراعات سے مسائل ہیں، ایسا کرنے سے انڈسٹری کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر