
ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ اجلاس
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹیکس اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور محصولات میں اضافے کے لئے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں محصولات میں اضافے کے حوالے سے گذشتہ 4 ہفتوں میں کی گئی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم کومحصولات بڑھانے کے حوالے سے قلیل مدتی اور وسط مدتی پلان پیش کیا گیا۔
بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ موجودہ پالیسیوں کے نفاذ سے ملکی آمدن میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہے، ملکی معیشت کی ویلیوچین کی ڈیجیٹائزیشن سے محصولات بڑھیں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے، حکومت ایف بی آر کی ہیومن ریسورس کی ترقی کے لئے وسائل مہیا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں اور ان کی معاونت کرنے والے عناصر کا سدباب کرکے چھوڑیں گے، بجٹ کی تیاری کے دوران اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کی، ٹیکس کی شرح کو کم اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا ترجیح ہے۔
شہبازشریف مزید کہتے ہیں کہ افرادی قوت کی استعداد میں ترجیحی بنیادوں پر اضافہ کر رہے ہیں، ٹیکس دینے کے اہل افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News