Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے اسکول پر بمباری ، 40 فلسطینی شہید

Now Reading:

اسرائیل کی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے اسکول پر بمباری ، 40 فلسطینی شہید
اسرائیل

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے سرکاری ذرائع اوروزارت صحت نےنصیرات کیمپ اوراسکول  پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ شہید ہونے والوں میں 9خواتین سمیت14بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے وقت ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین اسکول میں رہائش پذیر تھے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کی بڑی تعدادکو االاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement

غزہ  کے سرکاری ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت اورسفا کی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد ہوتی ہے کہ سب کو ایک وقت میں طبی سہولت دینا ناممکن ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کئی زخمی دم توڑ دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر