
نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی ملکوں نے روس کے خطرے سے نبردآزما ہونے کے لیے 3 لاکھ فوج کو تیار کر لیا ہے۔
نیٹو اتحاد کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ نیٹو ممالک نے روس کے خطرے سے نبردآزما ہونے کے دوران تین لاکھ فوجیوں کو اعلیٰ سطح پر تعینات کرنے کے ہدف کو باآسانی مکمل کر لیا ہے۔
نیٹو رہنماؤں نے 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے تناظر میں اتفاق کیا تھا کہ وہ 30 دنوں کے اندر اتحادی کمانڈروں کی تعیناتی میں بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔
عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اتحادیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی افواج کی پیشکشیں ہمارے مقرر کردہ 3 لاکھ سے زیادہ ہیں۔
اس کے علاوہ مزید فوجیوں کو فوری طور پر جواب دینے کے لیے تیار رکھنے پر زور دینا نیٹو کے کسی بھی ممکنہ روسی حملے کو روکنے کے منصوبوں میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کا حصہ ہے جس پر گزشتہ سال ایک سربراہی اجلاس میں دستخط کیے گئے تھے۔
ان منصوبوں میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار پیش کیا گیا ہے کہ ماسکو کے حملے کی صورت میں امریکہ کی زیر قیادت اتحاد کے ہر رکن سے کیا توقع کی جائے گی۔
نیٹو کے کمانڈر فی الحال اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی صلاحیت موجود ہو۔
لیکن اتحادی فوج کو فضائی دفاع اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں جیسے اہم ہتھیاروں میں کمی کا سامنا ہے۔
نیٹو کے کمانڈر نے اتحادی افواج میں اہم ہتھیاروں کی کمی کے حوالے سے کہا کہ یہ ہمارے پاس کافی نہین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News