
امریکہ نے چینی ایپ ٹک ٹاک کی ملک میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنے کے لیے ایک اور ہتھکنڈہ استعمال کیا ہے۔
امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے بچوں کی پرائیویسی کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر ٹک ٹاک اور اس کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف شکایت محکمہ انصاف (ڈی او جے) کو بھیج دی ہے۔
ایف ٹی سی کا کہنا ہے کہ اس کی اپنی تحقیقات سے ‘یہ یقین کرنے کی وجہ سامنے آئی ہے کہ یہ کمپنیاں قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں یا خلاف ورزی کرنے والی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک بیان میں ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہیں۔
یہ معاملہ رواں سال کے اوائل میں منظور کیے گئے قانون سے الگ ہے جس کے تحت اگر بائٹ ڈانس کاروبار فروخت نہیں کرتا تو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے گی۔
ریگولیٹر نے کہا کہ اس کی تحقیقات ایف ٹی سی ایکٹ اور چلڈرن آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (سی او پی پی اے) کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر مرکوز ہیں۔
ایف ٹی سی نے یہ بھی کہا کہ وہ عام طور پر یہ اعلان نہیں کرتا ہے کہ اس نے ڈی او جے کو شکایت بھیج دی ہے لیکن اس معاملے میں لگتا ہے کہ ایسا کرنا عوامی مفاد میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News