Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کیے جائیں گے، وزیراعظم

Now Reading:

چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کیے جائیں گے، وزیراعظم
چینی میڈیا کو انٹرویو

چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کیے جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کیے جائیں گے، امید ہے چینی قیادت ہماراساتھ دے گی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی میڈیاکوانٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ صدرشی جن پنگ کاشاندارمنصوبہ ہے، دنیا میں امن کے بغیرترقی اورخوشحالی ممکن نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں بے پناہ ترقی ہوئی، سی پیک کے تحت متعدد ترقیاتی منصوبے لگے، تیل کے مقابلے میں کوئلے سے سستی بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے انٹریو میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تھرکول کی صورت میں پاکستان کوبڑا ذخیرہ دیا، تھرکول سے بجلی بنے گی، کوئلہ درآمد کرنے سے اربوں روپے کی بجت ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ وزیراعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

Advertisement

انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چینی صدرکامشکورہوں، سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، بی ٹو بی سی پیک کا سب سے اہم جزو ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زراعت میں ہم چین کےتجربے سے مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں، چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کیے جائیں گے، امید ہے چینی قیادت ہماراساتھ دے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کادورہ چین

وزیراعظم سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کےسربراہ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم سے صوبہ گوانگڈونگ کےنائب سربراہ مینگ فین لی کی بھی ملاقات ہوئی۔

مینگ فین لی نے وزیراعظم شہبازشریف کا سینزن آنے پرخیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کوشینزن کے حوالے سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کئی سال بعد شینزن آکرخوشی ہوئی، شینزن حکومت اورعوام کی مہمان نوازی پرمشکورہوں، پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سےاونچی اورشہد سےمیٹھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر