
ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ ڈی کے میچ میں پروٹیز نے باآسانی آئی لینڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیویارک میں ہونے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہیں ہوا، جنوبی افریقہ کی شاندار بولنگ کی بدولت آئی لینڈرز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس 19، کامینڈو مینڈس 11 اور اینجلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 4 وکٹوں کا شکار کیا، ان کے علاوہ مہاراج اور رباڈا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے 78 رنز کا مطلوبہ ہدف باآسانی 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پروٹیز کی جانب سے کوئن ڈی کوک نے 20، ریزا ہینڈرکس 4، مارکرم 12،اسٹبز نے 13 رنز اسکور کیے جبکہ کلاسن 19 اور ڈیوڈ ملر 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان ہسارنگا نے 2، نوان تھوشارا اور شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News