
بھارتی ایئر فورس کا جدید ترین سخوئی 30 طیارہ گر کر تباہ
بھارتی ایئر فورس کا جدید ترین سخوئی 30 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا سخوئی 30 فائٹر جیٹ مہاراشٹر کے علاقے ناشک میں گر کر تباہ ہوا۔
تباہ ہونے والا طیارہ اوور ہالنگ کے لیے ہندوستانی پبلک سیکٹر ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے پاس موجود تھا۔
بھارتی ایئر فورس کے مطابق تباہ ہونے والے سخوئی 30 سے دونوں پائلٹس نے خود کو بحفاظت ایجیکٹ کر لیا تھا۔
سخوئی 30 طیارہ ٹوئن جیٹ ملٹی رول ایئر برتری فائٹر ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ دو انجنوں سے چلتا ہے۔اس کا مقصد لڑائی میں مختلف کردار ادا کرنا ہے اور اسے حکمت عملی کے غلبے کے ذریعے دشمن کی فضائی حدود پر قبضہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News