مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی
خوبصورت ساحلوں اور جزیروں کی سیاحت کے لیے مشہور ملک مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے لوگوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
مالدیپ کے صدراتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔
صدراتی دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے اور فلسطینیوں کی امدادی مہم کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔
خیال رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور وہاں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
