آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کراچی سے امیدوار نہیں ملیں گے، سعید غنی
سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید بینظیربھٹوکی سالگرہ کی تقریب لیاری میں شایانِ شان طریقے سے منائی جائے گی۔
کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےپاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدروصوبائی وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ 21 جون کی شام کو شہید محترمہ بینظیربھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ تقریب میں تمام اضلاع کےعہدیداران و کارکنان و منتخب قومی و صوبائی اسمبلی و بلدیاتی ارکان اور جیالے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر خلیل ہوت، جنرل سیکرٹی کرم اللہ وقاصی، رکن قومی اسمبلی نبیل گبول، ارکان سندھ اسمبلی یوسف بلوچ، شازیہ کریم سنگھار و دیگر موجود تھے۔
اجلاس میں کراچی ڈویژن کے تحت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب اس سال لیاری میں منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 جون بروز جمعہ کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ شایان شان طریقے سے لیاری میں منائی جائے گی۔
سعید غنی نے کہا کہ سالگرہ کی تقریب کے سلسلے میں تیاریاں آج سے شروع کردی جائیں گی۔ سالگرہ کی تقریب میں تمام اضلاع کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پردیگرموجود ارکان نے کہا کہ لیاری کے عوام کے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کراچی ڈویژن اس سال لیاری میں منعقد کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
