
چاند نظر آگیا؛ عید الاضحٰی 17 جون بروز پیر کو ہوگی
عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کراچی میں محکمہ موسمیات کی چھت سے چاند دیکھیں گے اور عید الاضحٰی کا چاند نظر آنے کا اعلان کریں گے۔
ملک بھر کی طرح چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔
زونل اور ڈویژنل سطح پر بھی قائم رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔
عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں اسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ماہر فلکیات نے آج پاکستان میں عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز شام 5 بج کر 40 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ آج سورج غروب ہوتے وقت چاند افق سے 12.5 ڈگری اونچا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News