 
                                                                              امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب پراپنے ردعمل میں کہا کہ بجٹ غریب دشمن ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اشرافیہ کوبچایا گیا ہے اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج آپ جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں ان کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سرمایہ کاری کم ترین سطح پر اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، صنعت کار پریشان اور کسان سراپا احتجاج ہیں جبکہ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے۔
وزیر اعظم کے خطاب پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ضروری ہے فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 