Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج 2024 کے کامیاب انعقاد پر عرب رہنماؤں کی سعودی قیادت کو مبارکباد

Now Reading:

حج 2024 کے کامیاب انعقاد پر عرب رہنماؤں کی سعودی قیادت کو مبارکباد

عرب دنیا کے رہنماؤں نے رواں سال حج کے کامیاب انعقاد پر شاہ سلمان کو مبارکباد دی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے بادشاہ کو حج کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام بھیجا اور کہا کہ یہ اللہ کے فضل اور پھر سعودی قیادت کی دیکھ بھال اور عازمین حج کی خدمت کرنے کی خواہش کی وجہ سے ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر اور نائب وزیر اعظم منصور بن زید النہیان نے بھی اسی طرح کی کیبلز بھیجی ہیں۔

کویت کے امیر شیخ میشال الاحمد الصباح نے بھی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی توسیع اور ترقی کی تعریف کی۔

انہوں نے عازمین حج کی ضروریات کو پورا کرنے، انہیں فائدہ پہنچانے اور رسومات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے والی اسمارٹ سروسز اور ٹیکنالوجیز کی ترقی کی بھی تعریف کی۔

Advertisement

بحرین کے شاہ حماد نے سعودی قیادت کی جانب سے مناسک حج کے کامیاب انعقاد اور عازمین حج کی خدمت کے لیے دن رات کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد کا پیغام بھیجا تاکہ وہ بحفاظت اور آسانی کے ساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی شاہ سلمان کو مبارکباد دی۔ ایک کیبل میں شیخ تمیم نے مملکت میں مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے بھی شاہ سلمان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عازمین حج کی خدمت کے لئے مملکت کی حکومت اور عوام کی عظیم کوششوں کو سراہا۔

شارجہ، ام القوین، راس الخیمہ، فجیرہ اور عجمان کے حکمرانوں نے بھی رواں سال حج سیزن کی کامیابی پر شاہ سلمان کو مبارکباد دی۔

عازمین حج نے منگل کے روز جمرات پر رمی کی اور الوداعی طواف کیا جس سے اس سال کا حج اختتام کو پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر