
وزارت مذہبی امور برائے حج نے حجاج کرام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
دوران حج سوشل میڈیا پر چلنے والی فیک نیوز کا معاملے پر وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عوام الناس درست معلومات کے لیے معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں اور سوشل میڈیا کی بے بنیاد افواہوں کو نظر انداز کریں۔
ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو کا کہنا تھا کہ مشاعر میں عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی طرف سے مہیا کردہ معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں۔
ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ 18 جون سہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں پاکستانیوں کی 9 اموات ہوئیں، 4 منیٰ، 3 عرفات اور 2 عازمین حج کی اموات مزدلفہ میں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل حج تھا کیونکہ پارہ تقریباً 50 ڈگری تھا، کسی بھی حاجی کی وفات ہونے کی صورت میں ہمیں اطلاح دی جاتی ہے۔
عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے اور مرتب نظام کےتحت ورثا سے باقاعدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے۔
ڈی جی حج نے کہا کہ ورثا سے اجازت کے بعد غسل دے کر حرمین میں نمازجنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے، یا ورثا کی خواہش کے مطابق میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور برائے حج کے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے مزید کہا کہ سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News