 
                                                                              امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیکسوں کی بھرمار ہے اور بجلی کے بم گر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کرعوام کا احتجاج نہیں روکا جا سکتا، دفعہ 144 کے نفاذ سے کب تک عوام کی آواز دبائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بد ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، مختلف شہروں میں ناجائز ٹیکسز کیخلاف احتجاج کیا گیا ہے۔
ساہیوال واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے، کہتے ہیں پنجاب میں ہم نے بڑا کام کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آپ دیہاڑی پر ڈاکٹرز کو رکھ رہےہیں، آئی ایم ایف کی غلامی کو تسلیم کرلیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 