Advertisement
Advertisement
Advertisement

تائیوان نے چینی بحریہ کے سابق کپتان کو گرفتار کر لیا

Now Reading:

تائیوان نے چینی بحریہ کے سابق کپتان کو گرفتار کر لیا

تائیوان میں غیر قانونی طور پر اسپیڈ بوٹ کی آمد پر چینی بحریہ کے سابق کپتان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تائیوان میں حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے تائپے کی بندرگاہ میں غیر قانونی طور پر اسپیڈ بوٹ میں داخل ہونے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو چینی بحریہ کا سابق کپتان ہے۔

مبینہ طور پر چینی شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ملک چھوڑنا چاہتا ہے لیکن تائیوان کے حکام کو شبہ ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔

اس شخص کو تائیوان کے کوسٹ گارڈ نے 160 کلومیٹر (100 میل چوڑا) آبنائے تائیوان کو عبور کرنے اور اپنے چھوٹے سے جہاز میں دریائے تمسوئی کے منہ میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

اس نے حکام کو بتایا کہ وہ ملک چھوڑنا چاہتا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ چینی حکام نے تائیوان کے ردعمل کی جانچ کے لیے اسے جان بوجھ کو بھیجا ہو۔

Advertisement

تائیوان کا کہنا ہے کہ 60 سالہ شخص چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا افسر تھا اور اب اس سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

کوسٹ گارڈ چلانے والی تائیوان کی اوشن افیئرز کونسل (او اے سی) کے سربراہ کوان بی لنگ نے پارلیمنٹ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ شخص کافی نفیس اور اچھی طرح سے پیش آ رہا تھا اور اس سے پہلے وہ چینی بحریہ کے کپتان کے طور پر خدمات انجام دے چکا تھا۔

تائیوان کے وزیر دفاع ویلنگٹن کو نے بھی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشتی کا واقعہ جزیرے کے خلاف چین کے گرے زون کے ہتھکنڈوں کی ایک اور مثال ہو سکتا ہے۔

تائیوان نے 1949 میں خانہ جنگی کے دوران چین سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بیجنگ کا اصرار ہے کہ یہ جزیرہ اس کے علاقے کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر