
پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف سازش کی، عون چوہدری
پی ٹی آئی کے سابق رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف سازش کی ہے۔
استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ جب استعفیٰ دیا تو کہا تھا کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، یہ افراد تو پی ٹی آئی دفتر کے تنخواہ دار ملازم تھے تو وہ یہاں تک کیسے پہنچے، انہوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف سازش کی، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آواز نہیں اٹھا سکتا، پی ٹی آئی نے اداکاری میں تمغے حاصل کیے ہیں۔ پی ٹی آئی نے لندن میں فرم کی خدمات حاصل کیں، آپ سے بڑے ملک دشمن پاکستان سے باہر بھی موجود نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جمہوریت کے خلاف شب و خون مارتے ہیں، پہلےسائفر کی بات کی پھر فرم کی خدمات حاصل کی گئیں، آپ کو پیسہ کہاں سے ملتا ہے ایک ایک ثبوت سامنے رکھوں گا۔ بیرون ملک فرم کی خدمات کے لیے آپ کے پاس پیسہ کہاں سےآیا؟
عون چوہدری کہتے ہیں کہ مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پتا ہے وہ اکاؤنٹ کون چلاتا ہے، باہرسے بیٹھ کر اداروں کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہیں۔
رہنما استحکام پارٹی نے مزید کہا کہ آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ محب وطن ہیں لیکن آپ ملک دشمن ہیں، بیرون ملک سے اپنے ہی اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی لوگوں کو گمراہ نہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News