Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل 26 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Now Reading:

کل 26 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی
کل 26 تاریخ کو اسلام اباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی

کل 26 تاریخ کو اسلام اباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی

گوجرانوالہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل 26 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا۔

گوجرانوالہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے، کل 26 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بجلی کے بلوں کے باعث پریشان ہیں، لوگ اپنی چیزیں بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں جب کہ بجلی کے یونٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی بھرمار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے، چینی، دال اور بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس ڈال دیا ہے اور حکومت نے خود کو مہنگائی سے بری الذمہ کرلیا ہے جب کہ عوام کو بہترین تعلیم اور صحت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا، ظالمانہ ٹیکسیوں سے تاجر اور عوام سمیت ہر کوئی پریشان ہے، جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑے گی اور پورے ملک سے لوگ دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن جماعت ہے، اس لیے ہمیں روکا نہ جائے، آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں، اس کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا جمہوری حق ہے۔ حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالیں اور اگر ہمیں اسلام آباد داخل ہونے سے روکا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھاپوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، پرامن طریقے سے لوگوں کو راستہ دو گے تو حالات پرامن رہیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر حالات خراب ہوں کیونکہ اس  وقت ملک میں مایوسی کی کیفیت ہے۔ آئی پی پی سے ناجائز معاہدہ کرنے والوں کے خلاف ہمارا دھرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر