متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، نوازشریف کی ہدایت
مری: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ حکومتی فلاحی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران نوازشریف نے ہدایت کی کہ متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مہنگائی پر قابو پاکرعوام کو ریلیف دیا جائے۔
اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی جب کہ نوازشریف نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
