فواد چوہدری کے خلاف توہین ای سی پی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین ای سی پی کا تفصیلی تحریری فیصلہ جسٹس ثمن رفعت امتیازنےجاری کیا۔
فیصلے کے مطابق فیئر ٹرائل کا حق تقاضہ کرتا ہے کہ مقدمے کی سماعت اوپن کورٹ میں ہو، جیل ٹرائل کے احکامات درخواست گزار کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیتے ہیں۔
تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بغیر کسی ٹھوس جواز کے جیل ٹرائل کا انعقاد آئین سے متصادم ہے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اپنے فیصلے میں ای سی پی کے جیل ٹرائل کے احکامات، اور نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دے دیئے ہیں۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جیل میں کارروائی اوپن کورٹ نہ ہونے کی بنا پر فیئر ٹرائل کےبرخلاف ہے، جیل میں کارروائی فیئر ٹرائل کے برخلاف ہونے پرغیر مؤثر قرار دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
