اسرائیلی فوجیوں نے یوم عاشور پر غزہ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے مزید 81 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے یوم عاشورہ پرنصیرت کیمپ میں اقوام متحدہ کی زیرانتظام چلنے والے اسکول پر بمباری کی، جس میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔
صہیونی فورسز نے خان یونس میں المواصی کے مقام پر حملے کے نتیجے میں 18 فلسیطنی شہید اور 25 زخمی ہوئے، جب کہ شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں بے گھر افراد کے خیموں اور مساجد پر حملے کے دوران 7 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس کی جانب سے نصیرت میں الراضی اسکول سے فوجی کارروائیاں کی جارہی تھیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے زیادہ تر اسکول تباہ کردیے ہیں، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال کے حملے کے بعد اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک 38 ہزار 713 افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 89ہزار364 ہوگئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
