Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلٰی بلوچستان کاگھوسٹ اوردوہری ملازمت کےحامل ملازمین کیخلاف کارروائی کاحکم

Now Reading:

وزیراعلٰی بلوچستان کاگھوسٹ اوردوہری ملازمت کےحامل ملازمین کیخلاف کارروائی کاحکم
سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان کاگھوسٹ اوردوہری ملازمت کےحامل ملازمین کیخلاف کارروائی کاحکم

وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے گھوسٹ اوردوہری ملازمت کے حامل ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت اجلاس میں ترقیاتی بجٹ پرعملدرآمدکاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون سیزن کےانتظامات سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی کاامتحان نئےمالی سال کےآغازسےہوا، یکم جولائی کو ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرشروع کردیے گئے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے ہفتے میں 2 دن دورے کروں گا، وزرا اورسیکریٹریزبھی وزٹ کرکے منصوبوں کاجائزہ لیتے رہیں، فزیکل پراگرس کے برعکس فنڈزکا اجرا سنگین جرم ہے، کارروائی ہوگی۔ فنڈزکااجراکام کی رفتار سے مشروط ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکریٹریزکوہدایت کی کہ کوئی سیاسی پریشرنہ لیاجائے، محکمہ پی اینڈ ڈی، محکمہ فنانس کوبااختیاراورجوابدہ بنائیں گے۔

Advertisement

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرانوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ماتحت 22 نائب قاصد ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماضی میں غیرضروری بھرتیاں کی گئیں، ملازمین کی اکثریت ڈیوٹی دینےکے لئےتیارنہیں، سب گھر بیٹھے تنخواہوں کے طلب گار ہیں، آرایچ سی کا دورہ کیا، ڈاکٹرزسے لیکرچوکیدارتک سب غیرحاضرتھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آرایچ سی کے دفاتربند، تالے زنگ آلود ہوچکے، عادی غیرحاضرملازمین کی برطرفی میں رولزحائل ہیں، بھرتی آسان برطرفی مشکل، صوبے میں کوئی ڈیوٹی کرنے کوتیارنہیں، سروس رولزکوبہتربناکرجزاوسزاکاعمل ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوجامع قوانین وضوابط بنانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائریزکی موٹی فائلزغیرقانونی امورمیں ملوث عناصرکاکچھ نہیں بگاڑپاتیں، جزاوسزاکے لئے فوری کارروائی اورکام چوروں کی برطرفی ضروری ہے۔

میرسرفراز بگٹی نے گھوسٹ اوردوہری ملازمت کے حامل ملازمین کےخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نوکری کی جائیداد کی طرح نسل درنسل منتقلی کوروکناہوگا، مچھلی منڈی بنا کرصوبے کو نہیں چلایا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر