بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، ان کےساتھ کھڑے رہیں گے، عمرایوب
عمرایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے ہم سب ایک ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان کےساتھ کھڑے رہیں گے۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے، ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
عمرایوب نے کہا کہ ملاقات کرنابطوراپوزیشن لیڈرحق ہے، یہ سجھتے ہیں4 گھنٹے انتظارکرکے ہمیں کمزورکردیں گے، جیل چوکی کے انچارج نے ہمیں مسجد سے بھی نکال دیا،ع جیل چوکی کے انچارج نے بتایا انہیں احکامات ملے ہیں۔
قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں ہمیں نفسیاتی طورپردباؤ میں لائیں گے، ان کا دماغ خراب ہے یہ نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، ریاست ہم لوگ ہیں میں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرہوں، ہماری ملاقات کورٹ آرڈرزکے مطابق طے تھی۔
عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے ہم سب ایک ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان کےساتھ کھڑے رہیں گے، آئی جی جیل خانہ جات اورآئی جی پنجاب ٹاؤٹ ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی سب سےبڑا ڈاکو ہے، ان سب کوتحریک استحقاق کے ذریعےلائن حاضرکریں گے، ان سے پوچھا جائے گا ملاقات سے کیوں روکا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
