Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھٹو کی پھانسی ریفرینس میں سپریم کورٹ کی رائے پر اعتزاز احسن کا ردعمل

Now Reading:

بھٹو کی پھانسی ریفرینس میں سپریم کورٹ کی رائے پر اعتزاز احسن کا ردعمل

ذوالفقاربھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کی رائے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل ہے، ذوالفقارعلی بھٹوکی پھانسی ظلم تھا، اس میں کوئی شک نہیں بھٹومعصوم تھے۔

انہوں نے کہا کہ 4 ججزایک طرف اور 3 ججز ایک طرف تھے، بھٹو کو پھانسی دینے والے فیصلے میں بہت خامیاں تھیں، جب فیصلہ تقسیم ہو جائے تو پھانسی کی سزا نہیں ہوتی

سینئرقانون دان اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ہر لحاظ سےغلط تھا، بھٹو کےخلاف کوئی گواہی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کےخلاف کوئی گواہی نہیں تھی، مسعود محمود ایک سلطانی گواہ تھا، وہ ایک ریاست کا گواہ تھا۔

Advertisement

عدالتی فیصلے کو ختم تو اب نہیں کیا جا سکتا، فیصلہ ختم بھی ہو گیا تو بھٹو کو دوبارہ زندہ تو نہیں کیا جا سکتا سپریم کورٹ کی رائے میں بھٹو کی بریت کرنی چاہیے تھی جو نہیں ہوئی، بعد ازمرگ بریت ہوتی ہے وہ کرنی چاہیے تھی۔

سینئرقانون دان اعتزازاحسن کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو کو معصوم قرار دینا بھی ایک کامیابی ہے اور بھٹو کیس کا کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر