
پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع
لاہور: اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی۔
اپوزیشن ارکان اسمبلی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کروائی گئی ہے، اپوزیشن نے اجلاس بلانے کے لئے چھ نکاتی ایجنڈا بھی ریکوزیشن پر تحریر کیا ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ بھی زیر بحث لانا اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پر ہے۔
علاوہ ازیں ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صورت حال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News