Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز اینڈرسن، 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بولر کے کیریئر کا آخری میچ

Now Reading:

جیمز اینڈرسن، 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بولر کے کیریئر کا آخری میچ
جیمز اینڈرسن

جیمز اینڈرسن، 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بولر کے کیریئر کا آخری میچ

انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اپنے 21 سالہ طویل انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں کھیلیں گے۔

اگرچہ 41 سال کی عمر میں بھی جیمز اینڈرسن ماضی کی طرح عمدہ بولنگ کررہے ہیں مگر ٹیم انتظامیہ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ چند ماہ قبل کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے والے اینڈرسن اب ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد طویل فارمیٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے۔

یہ دنیا کے کامیاب ترین ٹیسٹ  فاسٹ بولر کے کیریئر کا 188 واں میچ ہوگا۔انہوں نے 21 برس قبل 2003 میں اسی وینیو پر ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وہ اب تک 187 ٹیسٹ میچز میں 700 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور 700 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے واحد فاسٹ بولر  ہیں۔

Advertisement

انہیں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 9 وکٹیں درکار ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (800) وکٹیں سری لنکا کے  مرلی دھرن نے حاصل کررکھی ہیں اور دوسرے نمبر پر شین وارن (708) ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر