
مرنے والوں میں خواتین، بچے اور مقامی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایتھوپیا براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ای بی سی) کے مطابق ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
جنوبی ایتھوپیا کے ضلع گوفا کے ضلعی جنرل ایڈمنسٹریٹر میسر مٹکو نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور مقامی پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ای بی سی کا کہنا ہے کہ ریسکیو حکام اور مقامی لوگ زندہ بچ جانے والے متاثرین کو تلاش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News