صنم جاویدکو پھر گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا تاہم انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پرمحفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کی مقدمے سے ڈسچارج کی استدعا منظورکی۔ عدالت نے صنم جاوید کوایف آئی اے کے مقدمے سے بری کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کے نئے مقدمے میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو سیشن کورٹ اسلام آباد پیش کیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، ایف آئی اے کی جانب سے صنم جاوید کے 6 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
