Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتجاج کے لیے ڈی چوک بھی جا سکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

احتجاج کے لیے ڈی چوک بھی جا سکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

جاگیرداروں اور وڈیروں سے عوام کو نجات دلانی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج کے لیے ڈی چوک پر بھی جا سکتے ہیں۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پوچھتے ہیں یہ دھرنا کب تک چلے گا۔

ہم احتجاج کےلیےڈی چوک بھی جا سکتے ہیں، ساری ذمہ داری ن لیگ،پی پی اور ایم کیو ایم پر ہے، تاجر اور صنعت کار ہمارے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی ملک گیر احتجاج کا اعلان کریں گے، اشیائے خورونوش، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے سب پریشان ہیں، تنخواہ دار کا نیا سلیب قابل قبول نہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ 5 سے 20 ایکڑ زرعی زمین والوں سے ٹیکس نہ لیا جائے، 20 ایکڑ والوں پر معقول ٹیکس لگایا جائے.

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کے پاس کسی بھی دن او روقت مارچ کا آپشن موجود ہے، ملک میں مہنگائی کاعذاب مسلط ہوچکا ہے، کیپسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام کے لوٹے گئے ہیںَ.

امیرجماعت اسلامی نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کاعندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دن، ہفتہ اور پورے مہینے کے لیے پہیہ جام کی کال دے سکتے ہیں، ہم قومی شاہراؤں پر بھی دھرنا دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اعلان کریں کہ سرکاری گاڑی 1300 سی سی سے زیادہ نہ ہو، اس اقدام سے 250 سے 300 ارب روپے بچیں گے، آج یہ 1300 سی سی کی گاڑی میں کیوں نہیں بیٹھ سکتے۔

ہم بجلی کے بم برداشت کریں اور وزرا عیاشیاں کریں، اپنی مراعات کم کرو، مفت پٹرول نہیں ملے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ دھرنا قوم کو امید سے ہمکنار کرے گا، یہ تاریخی جدوجہد اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر