
بنگلادیش میں پاکستانی طلباء کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سرگرم
ڈھاکہ: بنگلادیش میں پاکستانی طلباء کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سرگرم ہوگیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی خصوصی ہدایت پر پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے پاکستانی طلباء سے رابطہ کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف کی ہدایت پر ان کے نائب چٹاگانگ پہنچ گئے ہیں جب کہ پاکستانی سفارتی حکام کی چاتوگرام میڈیکل کالج میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے طلباء کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن چاتوگرام میڈیکل کالج میں زیر تعلیم اپنے طلبا سے رابطہ کرنے والا پہلا سفارتی مشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News