Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کے اعترافِ جرم کے بعد سزا سنانی چاہیے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کے اعترافِ جرم کے بعد سزا سنانی چاہیے، مریم اورنگزیب
سینئرصوبائی وزیر پنجاب

بانی پی ٹی آئی کے اعترافِ جرم کے بعد سزا سنانی چاہیے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اعترافِ جرم کے بعد سزا سنانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو قانونی لاڈلہ نہ بنائیں، ریاست پرحملہ کرنا کون سا انقلابی کام ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشت گرد ہونے کا ثبوت دے دیا۔

لاہور میں سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں ریاستی ہے، یہ اہم معاملہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ نو مئی کی کال میں نے دی تھی۔ اس کے ثبوت عوام نے ٹی وی اسکرین پر دیکھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو ہزارچودہ سے ایک شخص نے ریاستی چڑھائی کی ملک پر حملہ کیا، سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے دھوئے جاتے تھے۔ ملک کو جلانے کی تاریخیں دی جاتی رہیں۔ ہم نے کبھی جنگی حالات میں پی ٹی وی کی ٹرانسمیشن بند نہیں دیکھی۔ پی ٹی آئی کے دور میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 12 سے 28 روپے تک پہنچی۔

سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت ریاستی اداروں پر دو ہزار چودہ سے حملے کررہے ہیں۔ یہ ان کو سزا دینے کا وقت ہے۔ اعتراف اگرکررہے ہیں تو کون سی حیرانی کی بات ہے۔ دو ہزاراٹھارہ سے بائیس تک اپنی نالائقی کی دہشت گردی پھیلائی۔ معاملہ دو ہزارچودہ سے شروع ہوا۔ دو ہزار بائیس کو ملکی ترقی کو مفلوج کرگئے۔

انھوں نے کہا کہ دو ہزارچودہ میں دھرنا کیوں دیا کیونکہ ملک ترقی پر گامزن تھا۔ دو ہزار بائیس میں ملک ڈیفالٹ کرکے چلا گیا۔ بجلی ان کی مہنگی کی ہوئی ہے جس پر یہ روتے ہیں۔ زمان پارک میں پولیس والے وارنٹ لے کرجاتے تھےتوپٹرول بم رکھے ہوئے تھے۔  زمان پارک میں منصوبہ بندی ہورہی تھی ریاست پر حملے کرنے کی۔

Advertisement

سینئروزیر پنجاب نے کہا کہ انھوں نے زمان پارک میں لوگوں کے سر پھاڑے۔ ہائی کورٹ میں جانے کے لیے جھتے کے ساتھ گئے۔  انھوں نے ہی کہا تھا اس ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے اس ملک کی فوج خدانخواستہ تباہ ہوگی۔ اس شخص کوسزا دینے میں اتنی سستی دکھائی جارہی ہے۔ دو ٹوک کہتی ہوں، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ انقلابی ہے، کس چیزکا انقلاب ہے یہ؟ کیا ریاست پرحملہ، شہداکے مجسمے جلانا، تنصیبات پرحملہ کرنا انقلابی ہے؟ جب بات کروتوکہتے ہیں سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگنی چاہئے، میں بھی کہتی ہوں سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہئے، سیاسی اوردہشت گردجماعت میں فرق ہونا چاہیے۔ انھوں نے سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجرم کو سزا دینا ہوگی ورنہ کل تمام دہشت گرد جماعتوں کو سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا، اس ملک کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشت گرد ہونے کا ثبوت دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے کمانڈوز نے پکڑا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ ان کی گاڑی کی چھت پرلوگ کلاشنکوف لیے بیٹھے تھے۔ پرامن احتجاج کی کال دی اور کہا جاؤ کوئٹہ چھاؤنی پرجا کر حملہ کردو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر