Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفتاح اسماعیل اورشاہدخاقان کاارکان اسمبلی کو500ارب دینےکا دعویٰ درست نہیں، عطاتارڑ

Now Reading:

مفتاح اسماعیل اورشاہدخاقان کاارکان اسمبلی کو500ارب دینےکا دعویٰ درست نہیں، عطاتارڑ
وفاقی وزیراطلاعات

مفتاح اسماعیل اورشاہدخاقان کاارکان اسمبلی کو500ارب دینےکا دعویٰ درست نہیں، عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اورشاہدخاقان کاارکان اسمبلی کو500ارب دینے کا دعویٰ درست نہیں۔ ہمارے سابق ساتھیوں نےغلط اعدادوشمار پیش کیے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے اقادامات کررہی ہے۔ حکومت اصلاحات کے اینڈے پر کام کررہی ہے، حکومت باتوں پرنہیں عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت بہت جلد بہترہوگی، دیوالیہ ہونے سے بچا کرلائیں گے، زرمبادلہ کے ذخائر9 ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے ہیں، سولرپینلزپرکوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، انڈسٹریل پیکیج پر38 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا، کئی ٹیکسز 45 سے 35 فیصد پر بھی لائے گئے، فائلرکی طرف آنا ہوگا، نان فائلرسے فائلربننا ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پنشن اورزرعی ادویات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، پٹرولیم لیوی لاگوکرنے کی بجائے اسے 60 فیصد پربرقراررکھا گیا، پٹرولیم لیوی10 فیصد لگانے کی گنجائش ہے ہوسکتا ہےنہ لگائی جائے، وزیراعظم تنخواہ اورمراعات نہیں لے رہے، مفتاح اسماعیل، شاہدخاقان کاارکان اسمبلی کو500ارب دینےکادعویٰ درست نہیں۔ ہمارے سابق ساتھیوں نےغلط اعدادوشمار پیش کیے۔

عطاتارڑنے کہا کہ شاہدخاقان کی تو اپنی ایئرلائن تھی، شاہد خاقان کو پی آئی اے کی نجکاری خود کرنی چاہئے تھی، لگتا ہے شاہدخاقان اورمفتاح اسماعیل نے بجٹ کتاب نہیں پڑھی، پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کاعمل شروع کردیا گیا ہے، وزیراعظم نےحکومتی اخراجات کم کرکے دکھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر