
کراچی میں پروڈکشن ہاؤس کو لوٹنے والا گینگ لاہور سے گرفتار
لاہور: کراچی میں پروڈکشن ہاؤس کو لوٹنے والے بڑے گینگ کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں ملزمان 6 جون کو پروڈکشن ہاؤس سے 75 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے تھے۔
واردات میں چوری شدہ سامان کراچی سے دو بڑی قیمتی گاڑیوں میں منتقل کیا گیا تھا جب کہ لاہور تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے فلم اسٹوڈیو کا قیمتی سامان برآمد ہوا تھا جب کہ لاہور اقبال ٹاؤن پولیس نے کراچی پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔
کورنگی صنعتی علاقے کے تفتیشی افسر کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے لاہور میں موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News