Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی وزیر اعظم پر مزید دباؤ؛ ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

Now Reading:

اسرائیلی وزیر اعظم پر مزید دباؤ؛ ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
اسرائیلی وزیر اعظم پر مزید دباؤ؛ ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

اسرائیلی وزیر اعظم پر مزید دباؤ؛ ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

تل ابیب: ہزاروں افراد کے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے تل ابیب کی سڑکوں پر اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مظایرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جنہوں نے غزہ میں جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ لگا دی اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کو 269 روز مکمل ہوگئے تاہم بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 فلسطینی شہید ہوئے، غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فورسز نے محاصرہ کرلیا۔

ٹینکوں کی پیش قدمی کے باعث فلسطینی شہری پھنس کر رہ گئے ہیں جب کہ اسرائیل کی رفح اور خان یونس پر حملوں میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، جولان کی پہاڑیوں پر ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہادتوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 877 ہوگئی ہے جب کہ 86 ہزار 969 فلسطینی زخمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر