سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول کے آپریشنز کونتیجہ خیزبنانے اور ان آپریشنز کیلئےافرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ ایکسائز کا ہائی ویز پر چوکیاں فعال کرنے اور بین الصوبائی سرحدوں پرنئی چوکیاں تعمیرکرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چوکیوں پرہمہ وقت ایکسائزاہلکارتعینات رہیں گے اور اہلکار دیگر فورسز کی طرح چیکنگ کو یقینی بنائیں گے۔
شرجیل میمن نے فیصلے کے تحت چوکیوں کی تعمیر کا کام بروقت شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
اجلاس میں موٹروہیکل ونگ سے 100 سے زائد کانسٹیبلز نارکوٹکس کنٹرول ونگ لانے کا فیصلہ اور تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے اجلاس میں کہا کہ منشیات معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں ہدایت کی کہ منشیات کی روک تھام کیلئے اسنیپ چیکنگ کا مؤثر نظام شروع کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
