گزشتہ ہفتے نیپال میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔
نیپال کے وزیر ہوابازی کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 17 افراد کی لاشیں ان کے ورثاء کو بھیج دی گئیں ہیں جبکہ یمنی شہری کی میت بھیجنے کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ 24 جولائی کو کھٹمنڈو کے تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
نیپال کے وزیر ثقافت، سیاحت اور شہری ہوا بازی بدری پرساد پانڈے نے اتوار کو کہا کہ نیپال نے سوریہ ایئر لائن حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 میں سے 17 افراد کی لاشیں متعلقہ خاندانوں کے حوالے کردی ہیں۔
ایوی ایشن سیفٹی اور طیارہ حادثے کے بارے میں قانون سازوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پانڈے نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے یمنی شہری کی نعش قریبی سفارت خانے کے ذریعے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News