
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، ہلاکتیں 120 سے تجاوز کرگئیں
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 121 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے ایک گاؤں میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 121 ہو گئی ہے۔
بھگدڑ مچنے سے درجنوں زخمی بھی ہوئے جن میں سے 28 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تقریب میں شرکت کےلیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی، بھگدڑ مچنے کی وجہ لوگوں کا غیر معمولی رش تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News