
برادر ملک متحدہ عرب امارات کا پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے ایک اور احسن اقدام
یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المقتوم نے پاکستانی تاجروں کے لئے کاروبار میں آسانی اور تیزی لانے کے لئے تمام غیر ضروری اقدامات کو ختم کرنے کے ساتھ زیرو بیورو کریسی کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی انٹر پرینور آرگنائزیشن کراچی کے تاجروں نے یو اے ای قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کاروباری حضرات کو زیرو بیورو کریسی کے عنوان سے ایک ورک شاپ کرائی جس کا مقصد تاجروں کیلئے کاروبار میں ہرقسم کی مداخلت کو ختم کرنا اور زیرو بیورو کریسی لانا اور تاجروں کے وقت کو بچانا ہے۔
قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان کا کوئی بھی تاجر یو اے ای میں باآسانی کاروبار کرسکتا ہے جس کے لئے اسے کسی غیر ضروری افراد کی مداخلت نہیں حائل ہوگی۔
تاجر کراچی میں واقع یو اے ای قونصلیٹ میں تشریف لاکر اپنے کاروبار کی شروعات باآسانی کرسکتے ہیں، یو اے ای حکومت کے اس اقدام کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ کو بڑھانا شامل ہے، اس سہولت سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News