نوازشریف اورآصف زرداری کے خلاف بھی مقدمات درج ہیں، علی امین گنڈا پور
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نوازشریف اورآصف زرداری کے خلاف بھی مقدمات درج ہیں، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورنے کہا کہ عدلیہ کااحترام کرتےہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسزمیں کچھ نہیں نکلا۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرجعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرائی گئی، نوازشریف، آصف زرداری پربھی پرچےکٹےہوئےہیں۔
وزیراعلٰی خیبرپختون خوا نے کہا کہ حکومت آئین کومان رہی ہے نہ عدالتوں کو، ہم شخصیات کی نہیں اداروں کی بات کرتے ہیں۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
