Advertisement
Advertisement
Advertisement

 بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے ساتھ بیٹھ کرہی حل نکلتےہیں، قمرزمان کائرہ

Now Reading:

 بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے ساتھ بیٹھ کرہی حل نکلتےہیں، قمرزمان کائرہ
بس بہت ہو گیا

 بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے ساتھ بیٹھ کر ہی حل نکلتےہیں، قمر زمان کائرہ

رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے ساتھ بیٹھ کرہی حل نکلتے ہیں، بانی پی ٹی آئی فوج کے ساتھ بیٹھ کرسیاسی حل نکالنا چاہتے ہیں۔

بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہوگیا میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان میں سیاست نہیں ہورہی ہے، سیاست نہ ہونے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے، منفی سیاست کوسیاست نہیں کہہ سکتے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں سیاست سے ملک چلاناہے، حالات کوسمجھتے ہوئے سب کوآگے بڑھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیےساتھ بیٹھ کرہی حل نکلتےہیں، بانی پی ٹی آئی فوج کے ساتھ بیٹھ کرسیاسی حل نکالنا چاہتے ہیں۔

رہنماپیپلزپارٹی نے کہا کہ عدلیہ پرسوال اٹھ رہے ہیں کہ ایک پارٹی کے حق میں فیصلے آ رہے ہیں، اس طرح کے فیصلے آنے سے سوال اٹھتے ہیں، دہشت گردی اس وقت سنگین مسئلہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی ٹی پی کارروائیاں کررہی ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کرے گی، افغانستان کی حکومت سے بھی بات کریں گے،  پہلے بھی ٹیکنوکریٹ حکومت کے بارےمیں تبصرے ہوئے ہیں، ہرجماعت آئی ایم ایف سے باہرنکلنا چاہتی ہے، آئی ایم ایف سے باہر کیسے نکلنا ہے یہ کسی کونہیں معلوم۔

Advertisement

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب ٹی ٹی پی نے کارروائیاں شروع کیں توان کوروکا گیا، ایک جماعت تھی جودہشت گردوں کویہاں آباد کرنا چاہتی تھی، ہرجماعت کے بڑے رہنما سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں، حکومت کے اہم لوگ وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا جب وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال ہورہا ہے توپابندی کیسی؟ آج ٹیکنالوجی کے دورمیں ہر چیزکاعلاج موجود ہے، سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی کی گئی توسب سراپا احتجاج ہوگئے، سوشل میڈیا سے متعلق بین الاقوامی قوانین ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب قانون سازی کی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے قانون کاغلط استعمال ہوگا، شک کی بنیاد پرقانون سازی کوروکانہیں جاسکتا، سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی توکرنی پڑے گی، پی ٹی آئی کوسیاسی رویہ اختیارکرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر