Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں تحقیقاتی پولیس شدید مشکلات کا شکار

Now Reading:

کراچی میں تحقیقاتی پولیس شدید مشکلات کا شکار

کراچی پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر آگئی

کراچی: تفتیشی ذرائع کے مطابق کراچی پولیس میں ایک تفتیشی افسر کو ایک درجن سے زائد مقدمات پر تحقیقات کرنی ہوتی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کرتی ہے جب کہ تحقیقات کے افسران میں کمی کے باعث ایک تحقیقاتی آفیسر کئی کئی مقدمات پر تحقیقات کررہا ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ شہر میں بیشر تھانوں میں 800 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں جب کہ تفتیشی افسران کی تعداد انتہائی کم ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ناقص تفتیش کی بڑی وجہ تفتیشی حکام کا بجٹ ہے۔

تفتیشی ذرائع کہتا ہے کہ کم بجٹ میں تفتیشی افسران کا گزارا مشکل ہے، کیس چلانے کے لئے بھی بجٹ پورا نہیں پڑتا جب کہ معمولی کیس کی تفتیش پر خرچہ ہونے والی رقم کے ساتھ کیس چالان کے صورت میں کم سے کم پانچ ہزار ملتے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ گداگری ایکٹ اور فارنرز ایکٹ کے کیس کے 5 ہزار، منشیات کے کیسز کے چالان کرنے پر 10 ہزار سے 25 ہزار ملتے ہیں۔ قتل کا کیس حل کرنے کے ایک لاکھ، کسی کیس میں تفتیشی افسر کو ڈی این اے کرانا پڑے تو اس کی اضافی رقم بھی انویسٹیگیشن افسر کو فراہم کی جاتی ہے۔

Advertisement

ایس ایس پی انویسٹیگیشن کہتی ہیں کہ کیس کی تفتیش پر ہونے والے خرچے کی تمام رسیدیں، کیس کے آئی او کو جمع کرانی ہوتی ہیں۔

تفتیش ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کو کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی رقم ملنے میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگ جاتا ہیں جب کہ تفتیشی افسر کو کاسٹ آف انویسٹیگیشن سے ملنے والی رقم سے کچھ پرسنٹ جمع کرانا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر