Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام جماعتیں واضع کریں وہ جمہوریت کیساتھ ہیں یا سول مارشل لاء کے، پی ٹی آئی

Now Reading:

تمام جماعتیں واضع کریں وہ جمہوریت کیساتھ ہیں یا سول مارشل لاء کے، پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کے آج کے اعلان سے واضح ہے کہ پی ڈی ایم حکومت بلے کا نشان لینے کی سازش میں شامل تھی۔ 

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی وزیر کا اعلان سن کر محاورہ سمجھ میں آیا ’چھوٹا منہ بڑی بات‘، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے، اس جماعت کے تمام فیڈریشن یونٹس میں نمائندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال ہوگئے لوگوں کو بھیڑ بکریاں کی طرح رکھا گیا، ن لیگ کا ٹریک ریکارڈ صرف کرپشن اور ملک دشمنی رہا، یہ جج بھی خود بننا چاہتے ہیں اور جیوری بھی خود بننا چاہتے ہیں، یہ سپریم کورٹ کے صرف ان فیصلوں کو مانتے ہیں جو ان کی مرضی کے ہوں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے تمام حربے استعمال کرلیے، اب الیکشن ٹریبونلز کو مینج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو حرکات انہوں نے کی وہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی، اس جماعت کو عوام کی پذیرائی کسی صورت حاصل نہیں۔

عمر ایوب خان

Advertisement

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق بھی چھینا، ان لوگوں کی جانب سے ای وی ایم مشین کو ختم کیا گیا، اس حکومت کے آئی ایس آئی کو حق دیا کہ لوگوں کے فون ٹیپ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ بک کے اندر نجکاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے کرنے کی کوشش کی بات کی گئی، جو کمپنیز یہ نجکاری میں لیکر جائیں گے ان کی مالیت بس ایک ہزار ارب ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی لگائی، ہم چاہتے ہیں کہ یہ تمام جماعتیں جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں، اس وقت اگر کوئی پارٹی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے وہ تو ن لیگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف تمام کیسز ختم ہوچکے، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت ڈکلئیر کیا ہے، تارڑ نے جو پریس کانفرنس کی وہ ان کی خواہشات ہوسکتی ہیں، مری میں ن لیگ کے بڑوں کی نشست کی کھچڑی سامنے آئی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں پی پی پی، اے این پی اور باقی جماعتیں صاف صاف میدان میں آئیں، تمام جماعتیں واضع کریں کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں یا سول مارشل لاء کے ساتھ کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ابھی عروج پر جائے گی، ہمارے دور میں 17 روپے کا یونٹ تھا آج 85 روپے فی یونٹ ہے، پٹرولیم مصنوعات، آٹا، گھی سب کی قیمت آسمان پر جائے گی، ان سب سے عوام کا دھیان ہٹانے کے لیے یہ کھچڑی پکائی گئی۔

Advertisement

بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی طرف سے ایک اعلان ہوا، ہم اس اعلان کی ہر بات کو سنجیدہ لیتے ہیں، آئین و قانون کے ساتھ بہت مذاق ہوچکا، اعلان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش کی جائے گی، یہ اعلان سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضع کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں، اعلان سے واضع ہوا کہ پی ڈی ایم بلے لینے کی سازش کا حصہ تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھا گیا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر