
ریسکیو آپریشن؛ پاکستانی کوہ پیما اور ڈچ کوہ پیما کو بہ ذریعہ ہیلی کاپٹراسکردو منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں پاکستانی کوہ پیما سلمہ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کے لیے انسانی ہمدردی کے بنا پر ریسکیو مشن کا گیا۔ دونوں کوہ پیماؤں کو آج بہ ذریعہ آرمی ہیلی کاپٹراسکردو منتقل کر دیا گیا۔
پاکستانی کوہ پیما ایک روز قبل براڈ پیک کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوئیں ، اس مہم کے دوران طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل ایڈ کی درخواست کی۔
ڈچ کوہ پیما کو دوران مہم ایلٹیٹیو سکنس اور سانس لینے میں دشواری پیش آئی، جس کی بنا پر انھوں نے پاک آرمی سے ایکویشن ریکوسٹ کی۔ پاکستان آرمی نے ایکویشن ریکوسٹ موصول ہونے کے بعد دونوں کوہ پیماؤں کو فوراً بہ ذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کیا۔
دونوں کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت ریسکیو کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News